ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: یو اے ای کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Calender Icon منگل 10 فروری 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گیارہویں میچ میں یو اے ای نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر یو اے ای کے کپتان کا کہنا تھا کہ دونوں اننگز میں پچ ایک جیسی ہی رہے گی۔

انہوں نے کہا ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم کیسی کرکٹ کھیلتے ہیں۔

کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پچ میں تھورا باؤنس ہوسکتا ہے لیکن بظاہر یہ ایک اچھی پچ ہے۔