پرو ہاکی لیگ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آخری لمحات میں گول کر کے مقابلہ 2، 2 گول سے برابر کر دیا تھا۔
اختتام سے 3 منٹ قبل آسٹریلیا نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے 2-3 سے کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے ندیم خان اور سفیان خان نے گول کیے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کل جرمنی کے خلاف میچ کھیلے گی۔












منگل 10 فروری 2026 