اسلام آباد:(نیوزڈیسک) ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحق دار نے آج وزارتِ خارجہ میں انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری اور انڈونیشیا کے خودمختار دولت فنڈ (دانانتارا) کے سی ای او روزان روسلانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانے، ممکنہ تعاون کے مواقع اور باہمی مفاد کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران خودمختار دولت فنڈ کے ماڈلز پر خیالات کا تبادلہ بھی ہوا اور دو طرفہ تعاون کے اہم ستون کے طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت کو دہرایا گیا۔












منگل 10 فروری 2026 