پاکستان میچ کھیلے گا، ICC کے 174 ملین ڈالرز بچ گئے

Calender Icon منگل 10 فروری 2026

کولمبو(ویب ڈیسک)پاکستان کا میچ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کے 174 ملین ڈالرز بچ گئے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ہونے کے فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 174 ملین ڈالرز بچ گئے۔

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا۔

پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ائیر ٹکٹ کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی اور کولمبو کے فضائی ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے، اس میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری بھی خوش ہے۔

واضح رہے کہ شائقین کرکٹ میچ نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے اور ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے بارے میں معلومات لے رہے تھے