انڈس اے آئی ویک2026، پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب تاریخی سنگِ میل

Calender Icon بدھ 11 فروری 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اصلاحاتی اقدامات کے باعث قومی اقتصادی اور ٹیکنالوجی منصوبوں کو عملی پیش رفت حاصل ہو رہی ہے، جس کے تحت پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے “انڈس اے آئی ویک 2026” کا انعقاد اسلام آباد میں جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سطح کے اس اسٹریٹجک فورم پر مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں “اے آئی فار ہر”، نیشنل اے آئی بوٹ کیمپ، گلوبل گیم جیم، ٹیک مقابلے اور گورنمنٹ و ڈیفنس ٹیک نمائش شامل ہیں۔

ایونٹ کے دوران ماہرین اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر اے آئی ایکوسسٹم کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

اے آئی ڈیٹا اینالسٹ محمد احمد نے ایونٹ کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ایونٹ کے انعقاد اور پاکستان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ایس آئی ایف سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈیوسِنک کے چیف بزنس آفیسر عطا الرحمٰن نے کہا کہ وہ ایس آئی ایف سی، پاشا، پی ایس ای بی اور وزارتِ آئی ٹی کے شکر گزار ہیں، کیونکہ یہ اقدام اے آئی سے متعلق آگاہی کے فروغ اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔

ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت قومی اے آئی ایکوسسٹم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور اس طرح کے اقدامات پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں خطے کے اہم ممالک کی صف میں شامل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔