برطانیہ سے چوری ہونے والی مہنگی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق گاڑی کی برآمدگی کے لیے انٹرپول نے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا ۔
خط میں کہاگیا ہےکہ گاڑی 22 نومبر 2022 کو انگلینڈ سے چوری ہوئی، خط کے مطابق گاڑی ٹریکر کی لوکیشن کراچی میں آئی ۔
ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق انٹر پول کا خط آج ملا ہے، مزید تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہےکہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، جلد ہی گاڑی بھی برآمدکرلی جائےگی۔