کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایف سی بلوچستان کی معاونت کے لیے 10 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز بلوچستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چن ماہ قبل پتہ چلا کہ ایف سی کو فنڈ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان تنہا نہیں، ہم سب اس کے شانہ بشانہ ہیں۔ ایف سی کی معاونت کے لیے 10 روپے دینے کا اعلان کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایف سی کے جوان ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور دھرتی کی حفاظت کےئ لیے لڑ رہے ہیں۔ شہدا کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے، آپ کی ایک ایک جان انتہائی قیمتی ہے۔ مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ دشمن بہت اسٹریٹیجک طریقے سے ہمارے ملک پر حملہ کر رہا ہے۔ جو پاکستان کو کمزور کرتا ہے، وہ پاکستان کا دوست نہیں، بلکہ بدترین دشمن ہے، لیکن اگر ہم بنیان مرصوص کی طرح سیسہ پلائی دیوار بن جائیں، تو دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے۔ ہمیں فزیکل وار فیئر کا سامنا نہیں بلکہ ففتھ جنریشن وار فیئر کا سامنا ہے۔ دشمن نے ہمارے ذہنوں پر حملہ کیا ہے، لیکن ہمیں تقسیم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ ہم نے مضبوطی کے ساتھ ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنا اور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلیے تمام فورسز کی استعدادکار میں اضافہ کیا، جس سے وہاں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی۔ بلوچستان میں بھی سیکیورٹی کیلیے ایف سی کی استعدادکار کو بڑھانا ضروری ہے۔












بدھ 11 فروری 2026 