عنبرین جان پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی پیمرا کی پہلی خاتون چئیرپرسن تعینات

Calender Icon جمعرات 12 فروری 2026

اسلام آباد(صغیر چوہدری ) عنبرین جان پاکستان الیکٹرنک میڈیا ریگو لیٹری اتھارٹی پیمرا کی پہلی خاتون چئیرپرسن تعینات ہوگئیں صدر مملکت آصف زرداری نے چیئرپرسن پیمرا کیلئے عنبرین جان کی تقرری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سابق سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کی تقرری کی سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کی تھی، پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پیمرا تقرری کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم نے سفارش صدر مملکت کو ارسال کی اور صدر آصف علی زرداری نے انکی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ سلیم بیگ کی تقرری کی مدت ختم ہونے کے بعد پیمرا کے سربراہ کا عہدہ کئی ماہ سے خالی تھی جس سے پیمرا کے روزمرہ امور متاثر ہورہے تھے عنبرین جان انفارمیشن سروس گروپ کی سینئر افسر ہیں انہوں نے 1990 میں انفارمیشن گروپ کو جوائن کیا اور وزارتِ اطلاعات و نشریات میں سیکرٹری کے عہدے پر خدمات سر انجام دیں۔
انہیں گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جو پاکستان کی سویل سروس میں اعلیٰ گریڈز میں سے ایک ہے
وزارت کی نمائندگی میں انہوں نے میڈیا اور صحافیوں سے روابط بہتر بنانے، میڈیا کے مسائل کے حل اور پالیسیوں پر کام کیا۔
عنبرین جان نے وزارت کے نمائندے کے طور پر مختلف بین الاقوامی تقریبات میں پاکستان کا پیغام پہنچایا، جیسے شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹیلی ویژن فیسٹیول میں بطور مہمانِ اعزاز شرکت
وہ پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
عنبرین جان نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (PID) میں بھی کافی عرصہ خدمات سر انجام دیں۔
الیکٹرانک میڈیا اور پبلیکیشنز کی ڈائریکٹوریٹ میں بھی کام کیا۔
پاکستان ہائی کمیشن، بنگلہ دیش میں پریس کونسلر کی حیثیت سے ڈپلومیٹک ذمہ داری بھی نبھائیں
ایکسٹرنل پبلی سٹی ونگ اور ریڈیو پاکستان میں بھی عنبرین جان تعینات رہیں
مس عنبرین جان نے اکتوبر 2025 میں سول سروس سے ریٹائرمنٹ لی اور ان کی خدمات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سرکاری امور اور پاکستان کی بین الاقوامی میڈیا نمائندگی میں شاندار کردار ادا کرنے پر سراہا