3 مارچ کو دنیا کے مختلف حصوں میں ایک شاندار فلکیاتی مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جب مکمل چاند گرہن کے دوران پورا چاند گہری تانبے جیسی سرخ روشنی میں ڈوب جائے گا۔ اس منظر کو عام طور پر “بلڈ مون” یعنی خون کا چاند کہا جاتا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ نایاب واقعہ اس وقت پیش آتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے اور سورج کی روشنی براہِ راست چاند تک پہنچنے سے رک جاتی ہے۔ اس عمل کے دوران چاند مکمل طور پر تاریک ہونے کے بجائے سرخی مائل رنگ اختیار کر لیتا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چاند کا یہ سرخ رنگ زمین کے ماحول کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ زمین کا فضائی ماحول نیلی روشنی کو جذب کر لیتا ہے جبکہ سرخ روشنی کو موڑ کر چاند کی سطح تک پہنچاتا ہے، جس کے باعث چاند خون کی مانند سرخ دکھائی دیتا ہے۔
یہ مکمل چاند گرہن خاص طور پر امریکہ، آسٹریلیا اور مشرقی ایشیا کے بعض علاقوں میں زیادہ واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صاف موسم کی صورت میں یہ نظارہ نہ صرف سائنسی دلچسپی رکھتا ہے بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔چاند 3 مارچ کو82منٹ کے لیے خون کےرنگ میں ڈوب جا ئے گا اوردنیاکے 6ارب لوگ اس نظارے کودیکھ سکیں گے۔












جمعرات 12 فروری 2026 