کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 015 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 896 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 83 ہزار 49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔












جمعرات 12 فروری 2026 