اسرائیلی فورسز نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 کارکنوں کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد دنیا بھر میں احتجاج شروع ہوگیا ہے۔
گرفتاریوں کے باوجود گلوبل صمود فلوٹیلا کے 30 جہاز مشن کی تکمیل کے لیے غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے، انہیں اسرائیلی افواج نے جہاز پر چڑھائی کرنے کے دوران حراست میں لیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پاک-فلسطین فورم نے لکھا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیل نے گرفتار کر لیا ہے۔
گروپ نے مزید کہا کہ صرف ایک جہاز بچ نکلنے میں کامیاب ہوا، یعنی مبصر کشتی، جس کی ذمہ داری معلومات اکٹھی کرنا اور واپس جانا تھا، ہمارے ایک مندوب سید عذیر نظامی مبصر کشتی پر سوار تھے اور انہوں نے سینیٹر مشتاق احمد خان کے جہاز پر اسرائیلی کارروائی کی اطلاع دی۔
37 ممالک 200 کارکن گرفتار، مشن جاری
ترجمان گلوبل صمود فلوٹیلا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے فلوٹیلا میں شامل 37 ممالک کے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
🚨 SENATOR MUSHTAQ AHMED KHAN ARRESTED BY ISRAEL #SenatorMushtaqArrestedByIsrael#GlobalSumudFlotilla #FlotillaUnderAttack
Source: Only one ship has managed to escape i.e. observer boat, whose duty was to collect information and escape. Our second delegate Syed Uzair Nizami… https://t.co/3fEZI92ZfF pic.twitter.com/Q5OfWUZEP7
— Pak – Palestine Forum (@Pak_PalForum) October 1, 2025
گلوبل صمود فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابو کشیک نے انسٹاگرام پر ایک ’مشن اپ ڈیٹ‘ جاری کی ہے، جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی افواج نے سمندر میں 13 کشتیوں کو روک لیا ہے۔
ابو کشیک نے بتایا کہ ان کشتیوں میں 37 ممالک کے 201 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں اسپین کے 30 شرکا، اٹلی کے 22، ترکی کے 21 اور ملائیشیا کے 12 شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے باوجود گروپ کا مشن جاری ہے، اور جہاز اب بھی بحیرۂ روم کے راستے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے رواں دواں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تقریباً 30 جہاز ہیں جو اب بھی قابض افواج کے فوجی جہازوں سے بچتے ہوئے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
30 boats are still sailing carrying aid to Gaza. pic.twitter.com/6PYXh5PJiQ
— Global Sumud Flotilla Commentary (@GlobalSumudF) October 2, 2025
ابوکشیک نے کہا کہ وہ پُرعزم ہیں، وہ پُرجوش ہیں، اور وہ اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاکہ صبح سویرے یہ [محاصرہ] توڑ سکیں اور اکٹھے پہنچ سکیں۔
دنیا بھر میں احتجاج
دوسری جانب اسرائیل کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا، اٹلی، یونان، اسپین، برازیل، کولمبیا، ارجنٹینا سمیت دیگر ممالک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اور دھرنے دے دیے۔
France MEP Emma Fourreau from the #GlobalSumudFlotilla:
"Israel has stopped the flotilla. let’s block everything. Block the country, paralyze the global economy. Let’s finish the flotilla’s mission: end the blockade, end the genocide in Gaza!" pic.twitter.com/Xg0Qh2YxZr
— Global Sumud Flotilla ✨ (@GSMFlotilla) October 2, 2025
یہ احتجاج گلوبل صمود فلوٹیلا کی اپیل پر شروع کیا گیا ہے، استنبول میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا، اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔
Protest outside Israel consulate in Istanbul. pic.twitter.com/JR8WjdEcZ3
— Global Sumud Flotilla ✨ (@GSMFlotilla) October 2, 2025
پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن دو بجے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کی کال دی گئی ہے، یہ کال پاک-فلسطین فورم کی جانب سے دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ وقت گھر سے نکلنے کا ہے۔
🚨 احتجاجی کال – نیشنل پریس کلب اسلام آباد
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قابض فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔
یہ وقت گھر سے نکل کر سینیٹر مشتاق احمد اور انکے ساتھ 44 ممالک کے رضاکاروں کی رہائی کے مطالبے کا ہے۔
🗓️ 2 اکتوبر بروز جمعرات
⏰3 بجے دو پہر
📍 نیشنل پریس کلب اسلام… pic.twitter.com/LG0gWjTjOP— Pak – Palestine Forum (@Pak_PalForum) October 1, 2025
یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے سوئیڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایکس پر کہا کہ ’صمود فلوٹیلا کے کئی جہازوں کو بحفاظت روک دیا گیا ہے، اور ان کے مسافروں کو اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
The sole purpose of the Hamas-Sumud flotilla is provocation. Israel, Italy, Greece, and the Latin Patriarchate of Jerusalem have all offered and continue to offer the flotilla a way to peacefully deliver any aid they might have to Gaza. The flotilla refused because they are not… pic.twitter.com/pLQj1FLIPA
— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) October 1, 2025
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’گریٹا تھنبرگ اور اس کے دوست محفوظ اور صحت مند ہیں۔‘
اسرائیلی وزارت نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں گریٹا تھنبرگ کو لے جایا جا رہا ہے۔
Already several vessels of the Hamas-Sumud flotilla have been safely stopped and their passengers are being transferred to an Israeli port.
Greta and her friends are safe and healthy. pic.twitter.com/PA1ezier9s— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) October 1, 2025
صمود انتظامیہ نے صہیونی فوج کی جانب سے قافلے میں موجود جہازوں کو گھیرنے کی تصدیق کر دی تھی، خبر رساں ادارے ’رائٹرز کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کی انتظامیہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی ہمارے جہازوں پر چڑھ گئے، اور انہوں نے جہازوں پر نصب کیمروں کو بھی بند کرنا شروع کر دیا۔
قبل ازیں، گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی نیوی ممکنہ طور پر آئندہ ایک گھنٹے کے اندر فلوٹیلا کی درجنوں کشتیوں کو روکنا شروع کر دے گی۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کے ایک جہاز ’الما‘ سے براہِ راست مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ فلوٹیلا کے اراکین مداخلت (انٹرسیپشن) کے انتظار میں بیٹھے ہیں، الما پر لائف جیکٹس پہنے ہوئے ہیں۔
فلوٹیلا اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن یاسمین آقار نے بتایا کہ اسرائیلی بحری جہاز اب الما کو گھیرے میں لے لیا، ہم اپنی پوزیشن سنبھال رہے ہیں اور روکے جانے کے لیے تیار ہیں۔