لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے حالیہ کنسرٹ کی وائرل ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیج پر ان کا ردعمل کسی مداح کیخلاف نہیں تھا بلکہ سکیورٹی اہلکار کے نامناسب رویے پر تھا۔
انسٹاگرام پر جاری بیان میں عاصم اظہر نے کہا کہ وہ عموماً وضاحت دینا پسند نہیں کرتے تاہم مزید غلط فہمیاں پھیلنے سے پہلے حقیقت بیان کرنا ضروری سمجھا، انہوں نے واضح کیا کہ ویڈیو میں جس شخص کو وہ مخاطب کر رہے تھے وہ کوئی مداح نہیں بلکہ سکیورٹی ٹیم کا رکن تھا۔
گلوکار کے مطابق مذکورہ باؤنسر شو کے دوران ہجوم میں موجود لڑکیوں اور بچوں کو دھکے دے رہا تھا اور بعد ازاں سٹیج پر بھی چڑھ آیا، جب انہوں نے اسے روکا تو اس نے بلند آواز میں خود کو باؤنسر قرار دیا جس پر انہیں شدید غصہ آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سکیورٹی اہلکار ہے تو اسے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے، نہ کہ بچوں کو دھکے دے کر برتری دکھانے کی کوشش کرے، عاصم اظہر نے تسلیم کیا کہ اس لمحے ان کا ردعمل جذباتی تھا، تاہم وہ اپنے شوز میں کسی بھی غیر مناسب رویے کی نشاندہی کرتے رہیں گے، ان کا مقصد صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ مداح خود کو محفوظ اور باعزت محسوس کریں۔












جمعرات 12 فروری 2026 