مراکش میں حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کرگیا،مشتعل مظاہرین اورپولیس میں جھڑپیں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی،2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دارالحکومت رباط سمیت کئی شہروں میں آن لائن گروپ جین زی کی کال پر نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جس کے نتیجےمیں پولیس اورمظاہرین کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سرکاری خزانہ نئے فٹبال اسٹیڈیم پرخرچ کرنے کے بجائے تعلیم،صحت اور بدعنوانی کے خاتمے پر لگایا جائے۔
جنوبی شہروں میں مظاہروں کےدوران بینک اورگاڑیاں جلائی گئیں جس پر درجنوں مظاہرین گرفتار بھی ہوئے،کاسا بلانکا میں ہائی وے بند کرنے والے 24 نوجوانوں کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی،دوسری جانب مراکش حکومت نے اعلان کیا کہ نوجوانوں سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کو تیار ہیں۔