اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپارکو نے پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ کر دیا۔EO-2 سیٹلائٹ چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔سیٹلائٹ کی تیاری، انجینئرنگ اور انضمام سپارکو کے سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں کیا گیا۔EO-2 پاکستان کی مقامی سیٹلائٹ ڈیزائن اور سسٹمز انجینئرنگ صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا گیا۔EO-2 کو EO-1 کے ساتھ مل کر زمین کے مشاہدے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔نیا سیٹلائٹ مختلف روشنی کے حالات میں زمینی مناظر کی بہتر نگرانی ممکن بنائے گا۔EO-2 سے سطحی تبدیلیوں کی نشاندہی اور مسلسل امیجنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔سیٹلائٹ پاکستان کے ارتھ آبزرویشن فلیٹ کو مزید مضبوط بنائے گا۔EO-2 قومی منصوبہ بندی اور حکمرانی کے لیے ڈیٹا کی دستیابی بہتر کرے گا۔قدرتی وسائل کے مؤثر انتظام میں سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا۔سپارکو نے مقامی سطح پر قابلِ اعتماد خلائی نظاموں کی ترقی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔EO-2 کی کامیاب لانچ پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل قرار دی گئی۔
سپارکو کا سنگِ میل، EO-2 سیٹلائٹ مدار میں داخل،آئی ایس پی آر
جمعرات 12 فروری 2026












