ملتان: فوڈ اتھارٹی کارروائی، بیکری سے 2 ہزار بدبودار انڈے برآمد

Calender Icon جمعرات 12 فروری 2026

ملتان: ( نیوزڈیسک) ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محلہ غریب آباد وہاڑی چوک میں واقع بیکری پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 2 ہزار کے قریب بدبودار اور خراب انڈے برآمد کر کے تلف کر دیئے۔

کارروائی کے دوران بیکری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ 2 افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیکری میں ناقص اور خراب انڈوں سے بھاری مقدار میں کیک رس، بسکٹ اور دیگر بیکری مصنوعات تیار کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی، جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہو سکتی تھیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام خراب انڈے ضائع کر دیئے اور بیکری کی پروڈکشن بند کر دی۔حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔