سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Calender Icon جمعہ 13 فروری 2026

سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 86 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

خضدار میں 10 بج کر 52 منٹ اور 11 بج کر 30 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ نصیر آباد، گنداواہ، سبی، کچھی، نصیر آباد، جھل مگسی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں صوبۂ سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔