بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے 114 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جو کہ بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت فرانس سے 114 رافیل طیارے حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اس خریداری پر 39 بلین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت 18 رافیل طیارے فرانس سے ’فلائی آ وے‘ حالت میں خریدے گا جب کہ باقی 96 رافیل طیارے بھارت میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے تحت تیار کیے جائیں گے۔
بھارتی حکومت کے اس فیصلے سے متعلق خبر سامنے آتے ہی پاکستان کے عوام نے سوشل میڈیا پر گزشتہ سال ہونے والے پاک بھارت تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصروں کا انبار لگا دیا۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں بھارتی حکومت کو فرانس سے رافیل خریدنے کے بجائے فرانس سے اچھے پائلٹس خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ دنیا کی چوتھی بڑی معیشت اپنے لیے ایک طیارہ بھی خود نہیں بنا سکتی۔
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ فرانس کی طیارے بنانے کی رفتار کے حساب سے یہ طیارے بھارت کو 2030ء کے قریب سپلائی کیے جائیں گے اور اس وقت تک ہمارے پاس جے 35 پلس ہو گا۔
ایک صارف نے تو انتہائی پر اعتماد انداز میں لکھا ہے کہ پہلے اسکور 0-6 تھا اور اب 0-114 ہو گا۔












جمعہ 13 فروری 2026 