نیویارک:(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان سے متعلق پیش کئے گئے امریکی قرارداد کے مسودے کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔
قرارداد کے حق میں تمام 15 اراکین نے ووٹ دیا۔قراردادکے تحت 1988 کی افغانستان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی مانیٹرنگ ٹیم کے مینڈیٹ میں 12 ماہ کی توسیع کی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی 1988 کے طالبان پابندیوں کے نظام کی نگرانی کی ذمہ دار ہے۔قراردادکی منظوری کے بعد مانیٹرنگ ٹیم کا مینڈیٹ آئندہ سال 17 فروری تک بڑھ گیا ہے۔












جمعہ 13 فروری 2026 