اسرائیل جوہری مذاکرات کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ ہے، علی لاریجانی

Calender Icon جمعہ 13 فروری 2026

مسقط :(ویب ڈیسک) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکراتی عمل کی کامیابی میں اسرائیل بڑی رکاوٹ ہے۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات کے بعد ایک بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے اور امریکہ بظاہر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے آمادہ دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بھی کہا ہےکہ امریکہ اور ایران جوہری معاہدےکے حوالے سے کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔