سیلاب متاثرین شدید تکلیف میں، کچھ کہیں گے تو مریم نواز ناراض ہوجائیں گی: مرتضیٰ وہاب

Calender Icon جمعرات 2 اکتوبر 2025

کراچی(نیوز ڈیسک) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ جنوبی پنجاب کے عوام تکلیف میں ہیں۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ ہمارا فرض ہے سیلاب متاثرین کے مسائل کو پوائنٹ آؤٹ کریں، کچھ کہیں گے تو مریم نواز ناراض ہو جائیں گی، وز یر اعلیٰ پنجاب نے دوبارہ کینالز کے مسئلے کو چھیڑنے کی کوشش کی، ان مشکل حالات میں پنجاب میں لوگوں کیلئے زراعت کا ذریعہ ختم ہو چکا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبے کے عوام کو الیکٹرک بسوں میں کوئی دلچسپی نہیں، آپ باہر سے پیسے نہیں لینا چاہتے نہ لیں، مگر سیلاب متاثرین کی مدد کریں، کراچی کیلئے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے۔