پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا مہنگا ہونے لگا، 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 28 سو سے بڑھ کر 2900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔چینی، گھی، کوکنگ آئل، آٹا اور ٹماٹر، پیاز مہنگے ہو گئے
اسی طرح مارکیٹ میں فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 سے بڑھ کر 3 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا ۔رمضان کی آمد کے باعث آٹے کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔دوسری جانب ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے پاکستان کے معاشی اشاروں کی پیشگوئی کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال 2026میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے ،2027میں مہنگائی معمولی اضافے کے ساتھ 5.6 فیصد تک جاسکتی ہے۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.5 فیصد سے بڑھ کر 1.3 فیصد تک جاسکتا ہے ،مالی سال 2026میں پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہے گی۔بلوچستان میں آٹا بحران سنگین ، 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہو گئی
مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ایس اینڈ پی اور اسٹیٹ بینک کی پیشگوئیوں میں مجموعی طور پر ہم آہنگی ہے،اسٹیٹ بینک نے2 سالوں کیلئے مہنگائی 5 سے 7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے ، اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0 سے 1 فیصد کی توقع کی جبکہ معاشی شرح نمو 3.75 سے 4.75 فیصد کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔












جمعہ 13 فروری 2026 