ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیسویں میچ میں آئرش بلے بازوں نے عمانی بولرز کی دھلائی کرتے ہوئے ایونٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنا ڈالا۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدائی اوورز میں بظاہر غلط نہیں لگا۔
آئرلینڈ کی چوتھی وکٹ 7.3 اوورز میں 64 رنز پر گر گئی تھی۔ ایک گیند بعد ہی ونایک شکلا نے 14 کے انفرادی اسکور پر لوکران ٹکر کا اسٹمپ مس کردیا۔
بعد ازاں لوکران ٹکر نے گیراتھ ڈیلانی کے ہمراہ 101 کی رنز کی جارحانہ شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکال دیا۔
گیراتھ ڈیلانی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو لوکران ٹکر نے جارج ڈاکریل کے ہمراہ بھی 70 رنز کی شراکت بنا ڈالی۔
لوکران ٹکر 51 گیندوں پر 94 اور جارج ڈاکریل 9 گیندوں پر 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے جو رواں ایونٹ کا سب سے بڑا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعی اسکور ہے۔
✅ The highest individual score at this T20 World Cup
✅ The highest team total at this T20 World CupFireworks from Ireland, who smash 86 in the final four overs – 156 in the last 10 💥 pic.twitter.com/jLshI4OWmv
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 14, 2026
یہ اس ایونٹ کا پانچواں 200 سے زائد رنز کا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل 2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں 5 مرتبہ 200 سے زائد رنز بنے تھے۔












ہفتہ 14 فروری 2026 