محسن نقوی کی قومی ٹیم اور مینجمنٹ سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

Calender Icon اتوار 15 فروری 2026

کولمبو(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور پلیئرز کے عزم وجذبے کو سراہا۔

محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی، کوچنگ سٹاف، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر موجود تھے۔