سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کو رہائش کی خدمات کی فراہمی میں ناکامی پر عمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو رہائشی خدمات کی خلاف ورزی پر 2 عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے۔
اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے 1800 خدمات کمپنیوں کی سروسز معطل کی تھیں۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے مقررہ معیار کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں کی عدم فراہمی پر کارروائیاں جاری ہیں۔












اتوار 15 فروری 2026 