خیرپور، قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر، 11 مسافر جاں بحق، 10 زخمی

Calender Icon اتوار 15 فروری 2026

سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو خیرپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی خیرپور کو پولیس کو جائے حادثہ پر روانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیاں یقینی بنائی جائیں۔