محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب نے ماہ رمضان کے لیے محنت کشوں میں 10 ہزار روپے دینے کا عمل شروع کر دیا۔
کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کے مطابق صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد رجسڑڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے 10ہزار دئیے جارہے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ماہ رمضان میں محنت کشوں کی رقم 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کی گئی۔ محنت کش ماہ رمضان میں 10 ہزار کا راشن یا کیش بھی لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی کے تمام فیلڈ افسران مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل میں دن رات مصروف ہیں۔
مزید برآں ورکرز کی آسانی و رہنمائی کے لیے مریم نواز راشن کارڈ سیل مکمل فعال ہے۔ ورکرز کی بائیو میڑک کا عمل صوبہ بھر میں تیزی سے جاری ہے۔












اتوار 15 فروری 2026 