اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) چیئرمین واپڈا نے دیامربھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں کی اہم سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
پراجیکٹ حکام کی چیئرمین واپڈا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دیامر بھاشا اور داسو کے مین ڈیمز پر آر سی سی ورکس اسی سال شروع ہو جائیں گے، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی 20 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔
چیئرمین واپڈ کو بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2030 میں متوقع ہے، داسو پراجیکٹ کی 23 سائٹس پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔
پراجیکٹ حکام نے بتایا کہ داسو پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2028 میں شروع ہو جائے گی، دیامر بھاشا ڈیم اور داسو پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے انتہائی اہم منصوبے ہیں۔
چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے تعمیراتی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، دیامر بھاشا ڈیم اور داسو پراجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کیلئے کام میں تیزی لائی جائے۔
دیامر بھاشا ڈیم میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، داسو پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 320 میگاواٹ ہے۔
چیئرمین واپڈا کی دیامر بھاشا ڈیم کے دورے میں مقامی علماء سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات پر پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 132 کے وی گرڈ سٹیشن کا بھی افتتاح کیا۔












اتوار 15 فروری 2026 