کراچی (نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں سونے کے ذخائر کی مالیت سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنوری 2026 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 1.279 ارب ڈالر بڑھی جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سونے کے ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولہ ہیں۔












پیر 16 فروری 2026 