منور فاروقی قتل ہونے سے بال بال بچ گئے

Calender Icon جمعرات 2 اکتوبر 2025

دہلی میں گولڈی برار گینگ سے وابستہ دو شوٹر کو جمعرات کی صبح پولیس کے ساتھ فائرنگ کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مشہور کامیڈین منور فاروقی مبینہ طور پر ان کا ہدف تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ شوٹرز نے گینگسٹرز روہت گوڈارا، گولڈی برار، اور ویرندر چرن کے احکامات پر کام کرتے ہوئے منور فاروقی کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ مبینہ طور پر انہوں نے اپنے ہدف کی جانچ پڑتال ممبئی اور بنگلور میں بھی کی تاکہ حملہ مؤثر ہو سکے۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ معلومات ملنے پر پولیس نے کالندی کنج-پُشتہ روڈ پر جال بچھایا۔ تقریباً صبح 3 بجے، ایک مشکوک موٹرسائیکل دیکھ کر افسران نے رکنے کا اشارہ کیا، تو شوٹرز نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں دونوں شوٹرز کو پیر میں گولی مار کر زخمی کیا اور بعد میں انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

کارروائی کے دوران شوٹرز کے قبضے سے فائر آرمز اور موٹرسائیکل ضبط کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے نہ صرف منور فاروقی کی جان محفوظ ہوئی بلکہ گینگ کی مستقبل میں ممکنہ کارروائیوں کو بھی روکا گیا۔

گولڈی برار گینگ نے ماضی میں کئی سیلیبریٹیز کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس ہفتے کی شروعات میں، ممبئی کرائم برانچ نے کپل شرما کو دھمکیاں دینے کے الزام میں دلِپ چودھری کو گرفتار کیا، جس نے خود کو گولڈی برار اور روہت گوڈارا گینگ کا رکن بتایا۔

12 ستمبر کو، دو موٹرسائیکل سوار شوٹرز نے اداکارہ دشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کی، جس کی ذمہ داری گینگ نے سوشل میڈیا پر قبول کی۔

12 ستمبر کو، دو موٹرسائیکل سوار شوٹرز نے اداکارہ دشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کی، جس کی ذمہ داری گینگ نے سوشل میڈیا پر قبول کی۔

مئی میں ریپر ایمی وے بنٹائی کو بھی گینگ کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی۔