خان کی رہائی کیلئے محسن نقوی بے انتہا کوششیں کیں، علی امین گنڈاپور

Calender Icon پیر 16 فروری 2026

پشاور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی اتنی کسی اور نے نہیں کی۔

ایک انٹرویو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے فیلڈ مارشل کے سامنے بات کی ، محسن نقوی واحد انسان ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی کی رہائی سے ہم صحت تک آ گئے ، ہم اس کے ذمہ دار ہیں ، ہمارے دھرنے سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے ، ہمارے درمیان بدنیت لوگ موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کسی میں بھی فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں۔ پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس میں ہم سب شامل ہیں۔

متاثرین کی معاونت کیلئے جاری فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب رکھا جائے گا، سہیل آفریدی

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم روکنے کے لے اسلام آباد آنا ہے، ہم آئے تو جڑیں ہل گئی تھیں، سسٹم ہمارے ساتھ بیٹھنے پر راضی ہو گیا تھا۔ عمران خان نے ہمیں سنگجانی میں رکنے کا کہا تھا لیکن بشریٰ بی بی نے انکار کیا۔