پی ٹی آئی کی چھبیس نومبر احتجاج کے دوران مبینہ ہلاکتوں اور زخمیوں کے معاملے پر دائر پرائیویٹ کمپلین پر آج بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ،، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے آج بھی اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا ،، گوہر خان نے عدالت کو بتایا کہ اُن کے وکیل لطیف کھوسہ لاہور میں مصروف ہیں، لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے ،،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی کارروائی اٹھارہ نومبر تک ملتوی کر دی ،، پی ٹی آئی کی درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی چھبیس نومبر احتجاجی ہلاکتوں کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی

