قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے ،اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جا رہے ہیں۔۔گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکی، اردن بھی شامل ہیں، صوبے کے حقوق، نئے صوبوں کی تشکیل، این ایف سی کی تشکیل ان سب کی آئین میں وضاحت ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے،یوسف رضا گیلانی

