فرانسیسی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں قیدی سے ملاقات

Calender Icon جمعرات 2 اکتوبر 2025

فرانس کے سفارت خانے کا وفد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا۔ وفد میں مس ویلری ماری اور ایڈووکیٹ وسیم قریشی شامل تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق فرانسیسی سفارت خانے کے وفد کو اڈیالہ میں قید فرانسیسی قیدی تک قونصلر رسائی دی گئی۔
فرانسیسی قیدی بنجمن سیبستین اینٹی نارکوٹکس کے مقدمہ نمبر 234 میں قید ہیں۔
فرانسیسی حکام کی قیدی سے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں ملاقات کرائی گئی۔
سفارت خانے کا وفد فرانسیسی قیدی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گیا۔