رمضان المبارک میں عدالتوں کے نئے دفتری اوقات کار جاری

Calender Icon بدھ 18 فروری 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں نے نئے عدالتی اور دفتری اوقات کار جاری کر دیے۔
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان سے پیر تا جمعرات تک ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے تک کیسز کی سماعت ہوگی جبکہ ساڑھے گیارہ سے12 بجے تک عدالتی وقفہ کیاجائے گا۔

12 سے ڈیڑھ بجے تک دوبارہ کیسز کی سماعت کی جائے گی، جمعہ کے روزساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے تک کیسز کی سماعت کی جائے گی اور پیرسے جمعرات تک دفتری اوقات کار9 سے اڑھائی بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا جمعہ کےروز دفتری اوقات کار 9 سے12 بجے تک ہوں گے جبکہ ماتحت عدالتوں میں 9 سے اڑھائی بجے تک کیسز کی سماعت ہوگی۔

جمعہ کے روز ماتحت عدالتوں میں 9 سے12 بجے تک کیسز کی سماعت ہوگی۔