ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے تمام آپشنز استعمال کریں گے، امریکا

Calender Icon بدھ 18 فروری 2026

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے تمام آپشنز استعمال کریں گے۔
ایک بیان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود امریکی ریڈ لائنز تسلیم نہیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کیلئے امریکی شرائط پر عمل درآمد نا گزیر ہے، ایران کے ساتھ اہم اختلافی نکات پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔