قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اچانک وینزویلا پہنچ گئے

Calender Icon بدھ 18 فروری 2026

کاراکس (نیوز ڈیسک) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی بغیر شیڈول کے اچانک وینزویلا پہنچ گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطر اور وینزویلا کی حکومتوں کی جانب سے قطری وزیراعظم کے اس دورے کے شیڈول یا ایجنڈے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

قطر طویل عرصے سے وینزویلا اور امریکا کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے، وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں بھی قطر نے معاونت کی تھی۔