رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.92 فیصد اضافے سے 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا، جبکہ درآمدات بھی بڑھ گئیں، تاہم برآمدات میں کمی ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 45.83 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 16.33 فیصد بڑھ کر3 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر 2025 میں درآمدات 13.49 فیصد بڑھ گئیں، جس کا حجم 16 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2025 میں درآمدات 5 ارب 84 کروڑ 50لاکھ ڈالرز رہیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران ملکی برآمدات میں 3.83 فیصدکمی ہوئی، اور پہلی سہ ماہی میں اس کا حجم 7 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ستمبر میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات میں 11.71 فیصد کی کمی ہوئی، ستمبر 2025 میں ملکی برآمدات کاحجم 2 ارب 50 کروڑ 40لاکھ ڈالرز رہا۔
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا


مزید خبریں
تازہ ترین
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر
10 منٹ قبل
حکومت کا چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ
16 منٹ قبل