روس کی جانب سے یوکرین میں پیشقدمی تیزکردی گئی، ایسے میں زیلنسکی نے امریکی ہتھیاروں کی میگا ڈیل کا اعلان کردیا ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ خارکیف کے شہر کوپیانسک میں دوتہائی عمارتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے، یوکرینی فوج شمال اور مغرب سے گھیرے میں ہے نصف حصے کا کنٹرول حاصل کرلیا ۔
روسی فوج نے یوکرین کے نئے علاقے پر قبضے کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا کہ کوپیانسک پر قبضے سے ڈونباس کے اہم علاقوں تک راستہ کھل جائےگا۔
خبرایجنسی نے بتایا کہ روس نے رواں سال یوکرین کے 4 ہزار 700 مربع کلومیٹر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، یوکرینی ڈرونز کے روسی ریفائنریز پر حملوں کے بعد ماسکو کو ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔
یوکرین نے ماسکو کے قریب یاروسلاول کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کونشانہ بنایا تھا، یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا سے جدید ڈرونز اور طویل فاصلے والے میزائلوں کی ڈیل پرکام جاری ہے۔
خبرایجنسی نے بتایا کہ یوکرین کی مجوزہ ہتھیاروں کی ڈیل کی مالیت90 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے، یوکرین امریکی ٹوماہاک میزائل خریدنے کا خواہاں ہے، اسکی رینج 1600 کلومیٹر ہے۔
دوسری جانب روسی پارلیمانی کمیٹی کا کہنا ہے کہ یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دیے گئے تو امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائیگا۔
روس نے یوکرین میں پیشقدمی تیز کردی، زیلنسکی کا امریکی ہتھیاروں کی میگا ڈیل کا اعلان

