کراچی(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں عمارت کے منہدم ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن فوری اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور تمام متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کی جائے۔
صدرِ مملکت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ عمارتوں کی حالت کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے، گیس سلنڈرز کے محفوظ استعمال کو یقینی بنایا جائے اور بلڈنگ کوڈز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
صدر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اس افسوسناک واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے اور ذمہ دار عناصر کا تعین کر کے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔












جمعرات 19 فروری 2026 