روس کو توانائی منڈیوں سے باہر دھکیلا جارہا ہے: سرگئی لاوروف

Calender Icon جمعرات 19 فروری 2026

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ توانائی منڈیوں سے روس کو باہر دھکیلا جارہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سمجھنا چاہتے ہیں امریکا کے نزدیک باہمی مفادپر مبنی تعاون کی تعریف کیا ہے، ٹرمپ اور پیوٹن ملاقات کے بعد امریکا نے روسی تیل پر پابندیاں لگائیں۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکا نے بھارت پر زور دیا کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کرے، امریکا وینزویلا کا کنٹرول کر رہا ہے جبکہ دیگر ممالک کی شرکت پر پابندی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا یوکرین جنگ بندی پر تعاون کا دعویٰ کرتا ہے مگر اقدامات برعکس ہیں۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ جنیوا مذاکرات میں روس امریکا کا اقتصادی ورکنگ گروپ پر اتفاق ہوا، روس، امریکا دوطرفہ اقتصادی ورکنگ گروپ قائم کریں گے۔