سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں،،مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی- متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی، جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم بھارت کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری ناصر مشتاق نے کہا کہ دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں سیکیورٹی، رہائش اور سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں سیکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات 5نومبر کو ننکانہ صاحب میں ہوں گی


مزید خبریں
تازہ ترین
کیا تابش ہاشمی اب بڑے پردے پر نظر آئیں گے؟
37 منٹ قبل