گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے دوران سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد پاکستانی شہریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے فوری سفارتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، اپنے شہریوں کی حفاظت اور رہائی کو یقینی بنانے کے لیے خطے میں موجود بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اس لیے براہِ راست سفارتی چینلز کے بجائے دیگر اتحادی ممالک کے ذریعے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور عالمی سطح پر جاری رابطوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔
فلوٹیلا پراسرائیلی کارروائی،سینیٹرمشتاق سمیت پاکستانیوں کی گرفتاری،دفترخارجہ متحرک


مزید خبریں
تازہ ترین
کیا تابش ہاشمی اب بڑے پردے پر نظر آئیں گے؟
30 منٹ قبل