اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر دھاوا: صحافی تنظیموں نے واقعہ دہشتگردی قرار دیدیا

Calender Icon جمعہ 3 اکتوبر 2025

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمنڈ نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

صحافی تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، صحافتی تنظیموں نے واقعے کو صحافیوں کے خلاف تواتر سے جاری کارروائیوں کا تسلسل قرار دیا اور کہا صحافیوں کی کردار کشی کرنا فوری بند کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو دباؤ میں لانا اور اظہار رائے کو سلب نہ کیا جائے، میڈیا نے جنگ کے دوران انتہائی ذمہ داری سے ملکی و قومی مفاد کو مدنظر رکھا، میڈیا نے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی۔

صحافتی تنظیموں کا کہنا تھا کہ رپورٹرز اور فری لانسرز کو دہشت گردوں سے تشبیہ دینا آزاد صحافت کے نظریے کی خلاف ورزی ہے، آئین پاکستان ہر شہری کو معلومات تک بلا رکاوٹ رسائی کا حق دیتا ہے۔