پیر محمد شاہ دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کردیا گیا

Calender Icon ہفتہ 21 فروری 2026

سینئر پولیس آفیسر پیر محمد شاہ کو ایک بار پھرڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کردیا گیا۔

چیف سیکرٹری سندھ کیجانب سےپیرمحمدشاہ کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،30 جنوری کو پیرمحمد شاہ کا تبادلہ کر کےانہیں ایس این جی ڈی بھیج دیا گیا تھا،جس کے بعدمظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔

نئےنوٹیفکیشن کےمطابق پیر محمد شاہ آج سے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے جبکہ مظہر نواز شیخ بطور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر واپس اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔