سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے کلاس رومز کا شیڈ گرنے سے ملبے تلے دب کر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے سکول کا دورہ کیا اور ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔
واقعہ کے ایک گھنٹے تک ریسکیو کو اطلاع نہیں کی گئی اور نا ہی زخمی بچی کو وقت پر ہسپتال پہنچایا گیا۔
واقعہ کے بعد سی او ایجوکیشن سمیت پرنسپل اور ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں تینوں انجینئر بھی نامزد ہیں۔












ہفتہ 21 فروری 2026 