دبئی میں کم عمر بچے کو موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم جرمانہ

Calender Icon ہفتہ 21 فروری 2026

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی میں کم عمر بچے کی جانب سے سڑک پر تفریحی موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق کم عمر بچے کو الیکٹرک موٹر بائیک سڑک پر چلاتے ہوئے پایا گیا جس کے بعد پولیس نے نہ صرف جرمانہ کیا بلکہ موٹر بائیک کو بھی ضبط کر لیا۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اماراتی ٹریفک قوانین کے تحت کم عمر افراد کو سڑک پر موٹر بائیک یا گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

قوانین کے مطابق ضبط شدہ گاڑی یا بائیک کو چھڑوانے کے لیے ایک لاکھ درہم تک فیس وصول کی جا سکتی ہے، جس کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا اور سڑکوں پر شہریوں کی حفاظت کو برقرار رکھنا ہے۔