لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، سینئر حزب اللہ رہنما سمیت 12 افراد جاں بحق

Calender Icon ہفتہ 21 فروری 2026

بیروت ( ویب ڈیسک) جمعہ کے روز مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک سینئر حزب اللہ رہنما سمیت کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے حزب اللہ اور اس کے فلسطینی اتحادی حماس کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں مشرقی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اپنے ایک رہنما کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے، گروپ نے حملے میں مارے جانے والے رہنما کی شناخت محمد ياغی صادق کے نام سے کی ہے۔

دوسری جانب لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ وادی بیکا میں متعدد مقامات پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 24 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق، زخمیوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملے ملک کے سب سے بڑے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے چند گھنٹے بعد کیے گئے، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔