اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف سی بلوچستان صوبے میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ایف سی ہسپتال کوئٹہ جدید طبی سہولیات سے آراستہ ایک اہم طبی مرکز کے طور پر ابھر چکا ہے جہاں شہریوں کو فوری، معیاری اور ہمہ وقت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
ایف سی ہسپتال کوئٹہ میں مستند ڈاکٹروں اور تربیت یافتہ طبی عملے کی خدمات شب و روز جاری ہیں۔ ہسپتال میں صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج مہیا کیا جاتا ہے۔ خواتین مریضوں کے لیے لیڈی ڈاکٹرز کی دستیابی نے بااعتماد اور محفوظ ماحول میں علاج کو یقینی بنایا ہے۔
ایف سی اسپتال کوئٹہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پورے صوبے سے آنے والے مریضوں کا تسلی بخش اور فوری علاج کیا جاتا ہے اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
جدید سہولیات سے آراستہ ایف سی ہسپتال کوئٹہ انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عملی تصویر پیش کر رہا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق ایف سی ہسپتال کوئٹہ صرف ایک طبی مرکز نہیں بلکہ امید، اعتماد اور عوامی خدمت کی روشن اور قابلِ تقلید مثال بن چکا ہے۔












اتوار 22 فروری 2026 