پولینڈ سے تعلق رکھنے والی کشتی نے اب بھی غزہ کی جانب سفر جاری رکھا ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کی ایک کشتی اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہے، پولینڈ کے جھنڈے والی کشتی پر 6 افراد سوار ہیں۔
یہ کشتی غزہ کی سمندری حدود سے تقریباً 43 ناٹیکل میل دور ہے۔
بدھ سے اب تک اسرائیلی فوج 42 کشتیوں کو قبضے میں لے چکی ہے۔
کشتیوں میں سوار تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
اسرائیلی جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فلوٹیلا کے 200 سے زائد کارکنان کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔