پشین میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک

Calender Icon پیر 23 فروری 2026

(راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے( شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 22 فروری 2026 کو بلوچستان کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی تنظیم ’’فتنہ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیاآپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں گھیرے میں لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ مزید چار بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت شروع کیے گئے ویژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔